بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مولانا فضل الرحمان، نواز شریف اور زرداری کے ساتھ جیل جانے والے ہیں، پرویز خٹک

پرویز خٹک نے نوشہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان قوم کو بتائیں ان کے پاس اربوں روپے کی جائیداد کہاں سے آئی۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا یومِ احتساب آچکا ہے ۔

وزیر دفاق کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) لانگ مارچ کرے، استعفے دے، جو چاہے کرلے، وزیر اعظم بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے۔

پرویز خٹک نے کہا کہ  پی ڈی ایم کا لانگ مارچ کو مہنگائی مارچ کا نام دینا انہتائی مضحکہ خیز ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ آج جو مہنگائی اور معاشی مسائل ہیں، ان سب کے قصور وار سابقہ حکمراں ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.