ہفتہ25؍رمضان المبارک 1442ھ 8؍ مئی 2021ء

مودی کے قتل کیلئے 5 کروڑ روپے مانگنے والا ملزم گرفتار

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے قتل کے لیے پانچ کروڑ روپے مانگنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔

بھارت کی مقامی عدالت نے گرفتار ملزم کا ریمانڈ دے دیا ہے۔

 بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 43 سالہ ستھیا نندام نامی شخص نے ’فیس بک‘ پر پوسٹ شیئر  کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ وزیراعظم نریندر مودی کو قتل کرسکتا ہے لیکن اگر کوئی اسے اس کام کے عوض پانچ کروڑ روپے ادا کرے۔

پولیس کے مطابق ملزم ستھیا نندام مقامی بزنس مین ہے اور گاؤں کا رہنے والا ہے۔

پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف زیر دفعات 505 (1) اور 505 (2) کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

گرفتار ملزم نے شیئر کی جانے والی پوسٹ میں واضح طور پر کہا تھا کہ وہ وزیراعظم کو قتل کرنے کے لیے تیار ہے مگر یہ جاننا چاہتا ہے کہ اسے اس کام کے لیے پانچ کروڑ روپے کی ادائیگی کون کرے گا؟

پولیس کے مطابق فیس بک پر شیئر کی جانے والی پوسٹ کا ایک ڈرائیور نے نوٹس لیا اور پولیس کو اس سے آگاہ کیا تو ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.