ملک میں کورونا ویکسینیشن کے لیے 8 لاکھ افراد نے رجسٹریشن کروائی، رجسٹرڈ ہونے والوں میں ہیلتھ ورکرز اور 60 سال سے زائد عمر کے افراد شامل ہیں۔
ڈی جی وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز رانا صفدر کا کہنا ہے کہ پانچ لاکھ سے زائد کی ویکسینیشن کی جاچکی ہے، ویکسینیشن کروانے والوں میں ہیلتھ ورکرز اور معمر افراد شامل ہیں۔
رانا صفدر نے کہا کہ پاکستان میں 65 سال سے زائد عمر کے 85 لاکھ افراد ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ویکسین لگوانے والے 5 لاکھ افراد میں ایک ہزار افراد کی شکایات موصول ہوئیں، انجیکشن کا معمولی درد، سر درد، ہلکے بخار کی شکایات کی گئیں۔
ڈی جی وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز نے کہا کہ سو افراد نے قے آنے کی شکایات کی، کورونا ویکسین کے باعث الرجی کا ایک کیس سامنے آیا۔
Comments are closed.