بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملک میں کورونا سے مزید 56 مریض انتقال کر گئے

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 56 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 20 ہزار 736 ہوگئی۔

کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 56 مریض انتقال کرگئے جب کہ 2 ہزار 697 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 18 ہزار 936 ہوگئی۔

ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 58 ہزار 878 ہے۔ اب تک 8 لاکھ 39 ہزار 322 مریض صحت یاب ہوچکے۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ پنجاب میں رپورٹ ہوئے۔ پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 39 ہزار 73 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 20 ہزار 358 ہے۔ صوبے میں 9 ہزار 982 اموات ہوچکیں۔ 3 لاکھ 8 ہزار 733 مریض صحت یاب ہوئے۔

سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 16 ہزار 752 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 24 ہزار 980 ہے۔ صوبے میں 5 ہزار 14 اموات ہوچکیں۔ 2 لاکھ 86 ہزار 758 مریض صحت یاب ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 32 ہزار 170 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 5 ہزار 315 ہے۔ صوبے میں 4 ہزار 60 اموات اور 1 لاکھ 22 ہزار 795 مریض صحت یاب ہوئے۔

اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 81 ہزار 116 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 5 ہزار 568 ہے۔ اسلام آباد میں 757 اموات ہوچکیں۔ 74 ہزار 791 مریض صحت یاب ہوئے۔

بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 25 ہزار 83 جب کہ فعال کیسز کی 1212 ہے۔ صوبے میں 276 اموات ہوچکیں۔ 23 ہزار 595 مریض صحت یاب ہوئے۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 19 ہزار 170 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 1 ہزار 336 ہے۔ آزاد کشمیر میں 540 اموات ہوچکیں۔ 17 ہزار 294 مریض صحت یاب ہوئے۔

گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 5 ہزار 572 جب کہ فعال کیسز 109 ہے۔ گلگت بلتستان میں 107 اموات ہوچکیں۔ 5 ہزار 356 مریض صحت یاب ہوئے۔

You might also like

Comments are closed.