جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ برقرار

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ بدھ کو بھی جاری رہا، ایک تولہ سونے کی قیمت 200 روپے کم ہوئی۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 200 روپے کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 12 ہزار 650 روپے ہوگئی ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 170 روپے کم ہوکر 96 ہزار 750 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 16 ڈالر کم ہوکر 1834 ڈالر ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.