جمعہ18؍شعبان المعظم 1442ھ 2؍اپریل2021ء

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپےکا اضافہ

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں جمعہ کو 1500 روپےکا اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک ہزار 500  روپے اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 6 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر ایک ہزار 286 روپے اضافے کے بعد 90 ہزار 876 روپے ہے۔

اعلامیے کے مطابق مارکیٹ میں اس وقت ایکس مل قیمت پچانوے روپے فی کلو تک ہے ۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 19 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 731 ڈالر فی اونس ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.