جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے کا اضافہ

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 12 ہزار 100 روپے ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 258 روپے اضافے سے 96 ہزار 108 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کی قیمت 20 ڈالر اضافے سے 1843 ڈالر فی اونس ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.