ملک بھر میں کورونا کے 4 ہزار 525 نئے کیس سامنے آگئے جبکہ مزید 41 افراد انتقال کر گئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 40 ہزار 369 ٹیسٹ کیے گئے تھے۔
این سی او سی کے مطابق کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح گیارہ اعشاریہ دو فیصد تک پہنچ گئی۔
گزشتہ روز وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت ہونے والے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اجلاس کے دوران 5 اپریل سے ملک بھر میں تمام اِن ڈور، آؤٹ ڈور شادی کی تقاریب و تمام اجتماعات پر فوری طور پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔
وفاقی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں اب تک دس سال تک کی 8420 لڑکیوں کو کورونا وائرس ہوا ہے، جبکہ اب تک دس سال تک کے 12 ہزار 336 لڑکے بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے ہیں۔
Comments are closed.