جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

ملک بھر میں شب برأت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی

ملک بھر میں شب برأت نہایت عقیدت و احترام اور مذہبی جذبے کے ساتھ منائی گئی۔ اس موقع پر مساجد میں شب برأت کے حوالے سے روح پرور اجتماعات منعقد ہوئے، جن میں علمائے کرام نے شب برأت کی فضیلت بیان کی۔

مختلف مساجد میں پیر کو بعد نماز مغرب خصوصی نوافل ادا کئے گئے۔ بعد نماز عشاء عبادات الٰہی، توبہ استغفار، شب بیداری مساجد میں علمائے کرام نے شب برأت کے فضائل بیان کیے۔ صلوٰۃ التسبیح، محافل ذکر و نعت، درود شریف اور خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا گیا۔

مساجد کے علاوہ گھروں پر نفلی عبادات اور شب بیداری کا خصوصی اہتمام کیا گیا، اس موقع پر ﷲ سے گناہوں کی معافی اور ملک سے کورونا وبا سے نجات کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

لوگوں نے اپنے مرحومین کی قبروں پر فاتحہ خوانی کے لیے قبرستانوں کا رخ کیا۔ پیر کی صبح سے رات گئے تک قبرستانوں میں رش دیکھنے میں آیا۔

قبرستانوں کے باہر بڑی تعداد میں گلاب، اگربتی، عرق گلاب اور دیگر اشیاء کی فروخت کے لئے عارضی اسٹالز  لگائے گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.