جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

ملک بھر میں آج بلوچ ثقافت کا دن

کوئٹہ سمیت بلوچستان اور ملک کے مختلف حصوں میں بلوچ ثقافت کا عالمی دن منایا جارہا ہے

 بلوچستان میں ڈیر مراہ جمالی، نصیر آباد اور جعفرآباد سمیت کئی شہروں میں  بلوچ کلچر ڈے جوش و خروش کے ساتھ منایا جارہا ہے۔

ڈھول کی تھاپ پر نوجوانوں نے روایتی رقص پیش کیا ۔

کلچر ڈے کی مناسبت سے مختلف مقامات  پر ریلیاں نکالی گئیں، ریلی میں بچوں، بوڑھوں سمیت نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ریلی کے شرکاء کا کہنا تھا کہ ہر قوم کی پہچان اس کی ثقافت ہے اور آج بلوچ قوم اپنے کلچر کو زندہ رکھنے کیلئے یہ دن منا رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.