ملکی زرمبادلہ ذخائر 26 فروری سے 5 مارچ کے دوران 2 کروڑ 44 لاکھ ڈالر بڑھ گئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق پانچ مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملکی زرمبادلہ ذخائر 20 ارب 15 کروڑ ڈالر رہے۔
مرکزی بینک کے ذخائر ایک ہفتے میں 3 کروڑ 77 لاکھ ڈالر بڑھ کر 13 ارب ایک کروڑ ڈالر ہیں۔
کمرشل بینکوں کے ذخائر ہفتے کے دوران ایک کروڑ 33 لاکھ ڈالر کم ہو کر 7 ارب 14 کروڑ ڈالر ہیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.