بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملتان اور اسلام آباد کا میچ شیڈول کے مطابق ہوگا، پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 میں ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا میچ آج شیڈول کے مطابق کھیلا جائے گا۔

لاہور سے جاری ایک پیغام میں پی سی بی نے بتایا کہ ملتان سلطانز کے سیکیورٹی کنسلٹنٹ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر اسکواڈ کے ٹیسٹ کیے جو منفی آئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا کہ ملتان سلطانز کے سیکیورٹی کنسلٹنٹ کو قرنطینہ میں بھیج دیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 میں سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، ایونٹ میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے

خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے۔

آج کھیلے جانے والے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مقابلہ کراچی کنگز سے ہوگا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2:30 بجے شروع ہوگا۔

دوسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز اِن ایکشن ہوں گے، دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا جانے والا میچ ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.