گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ معاشی محاذ پر ملکی ترقی کو دنیا کے تمام عالمی ادارے تسلیم کررہے ہیں۔
چوہدری محمد سرور نے لاہور میں وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان 22 کروڑ پاکستانیوں کا فخر ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ دفاعی اداروں پر تنقید کرنے والے ملک کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے۔
چوہدری محمد سرور نے یہ بھی کہا کہ ہر پاکستانی کو سب سے پہلے ملکی وقومی مفاد کو ترجیح دینی چاہیے۔
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں عدم استحکام پیدا کر نے کی سازشیں کرنے والے ناکام ہوں گے۔
Comments are closed.