مظفر گڑھ کے علاقے شاہ جمال میں 13 سالہ بچے کی درخت سے لٹکی لاش ملی ہے، والد نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ بیٹے کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق شاہ جمال میں 13 سالہ بچے کی درخت سے لٹکی لاش ملی ہے، جسے پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
بچے کے والد نے بتایا کہ بیٹے کو صبح مدرسے چھوڑا تھا، شام کو فون آیا کہ بیٹے کو بخار ہے، مدرسے پہنچا تو کچھ دور لاش درخت سے لٹکی ہوئی تھی۔
انہوں نے شبہ ظاہر کیا کہ بیٹے کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے کیونکہ بچہ خوشی سے مدرسے جاتا تھا اس کی خودکشی کا کوئی جواز ہی نہیں بنتا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی حقائق سامنے آسکیں گے۔
Comments are closed.