جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

مظفرگڑھ: مسلم لیگ ن کے 2 کارکن ہوائی فائرنگ کےالزام میں گرفتار

مظفرگڑھ میں مسلم لیگ ن کے 2 کارکنوں کو ہوائی فائرنگ کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں ن لیگ کےضلعی جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ فواد احمد اور شکیل شریف شامل ہیں، گرفتار لیگی کارکنوں کے خلاف تھانہ سٹی میں الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزم فواد احمد نے 29 جنوری کو سابق لیگی ایم پی اے کے ڈیرے پر ہوائی فائرنگ کی۔

دوسری جانب  مسلم لیگ ن کے ضلعی جنرل سیکرٹری کا کہنا ہے کہ کارکنان کی گرفتاری بلاجواز اور سیاسی انتقام ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.