منگل3؍رجب المرجب 1442ھ 16؍فروری 2021ء

مصر کو افریقا کا ’گیٹ وے‘ بھی کہا جاتا ہے، شاہ محمود قریشی

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے دورہ مصر کے لیے روانگی سے قبل ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ مصرمسلم امہ کا اہم ملک ہے، اسے افریقا کا ’گیٹ وے‘ بھی کہا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افریقی ملکوں سے تجارت کا فروغ حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے، مصری وزیر خارجہ کی دعوت پر دو روزہ دورے پر روانہ ہورہا ہوں۔

وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے کہنے پر یا ان کے دباؤ پر مستعفی نہیں ہوں گے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعاون کے فروغ کے بے پناہ امکانات ہیں، مصر کے وزیر خارجہ سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کروں گا۔

اُن کا کہنا ہے کہ خواہش ہے تعلیمی شعبے میں جامعہ الازہر سے استفادہ کرسکیں، اس کے علاوہ مصر میں بزنس کمیونٹی سے ملاقات بھی ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.