بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مصر میں سونے کی زبان والی ممی دریافت

مصر میں سونے کی زبان والی 2 ہزار سال پرانی ممی برآمد ہوئی ہے۔

مصر کی چٹانوں کے درمیان بنی 16 قبریں ملی ہیں جس میں دو ہزار سال پرانی ایک ایسی ممی بھی ہے جس کی زبان سونے کی ہے۔

کھدائی کرنے والی ٹیم کا خیال ہے کہ جب مذکورہ ممی کی زبان کٹ گئی تھی تو اسے سونے کی زبان لگا دی گئی ہو گی تاکہ وہ مرنے کے بعد اپنے خدا سے بات کر سکے۔

ملنے والی ممیوں کی باقیات خراب ہو چکی ہیں تاہم کچھ ممیوں کے پتھر کے ماسک صحیح سلامت ہیں جن کی مدد سے ماہرین کو یہ جاننے میں مدد مل رہی ہے کہ ان کے چہرے کیسے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.