ہفتہ25؍رمضان المبارک 1442ھ 8؍ مئی 2021ء

مساجد بند نہیں کریں گے، کورونا سے احتیاط کریں، حافظ طاہر اشرفی

نمائنده خصوصى وزيراعظم حافظ محمد طاہر محمود اشرفى کا کہنا ہے کہ مساجد کو بند نہیں کریں گے، عوام کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

حافظ محمد طاہر محمود اشرفى نے لاہور بحریہ ٹاؤن میں نماز جمعہ سے خطاب کے دوران کورونا وائرس سے بچاؤ اور ایس او پیز پر عمل درآمد پر زور دیتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ عوام کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اپنائی۔

حافظ محمد طاہر محمود اشرفى نے کہا ہے کہ مخیرحضرات مستحق افراد کو کورونا ویکسین لگوائیں۔

حافظ محمد طاہر محمود اشرفى نے کہا ہے کہ تاجر رمضان المبارک میں اشیا مہنگی نہ کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.