جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

مسئلہ کشمیر کا فوجی حل نہیں ہے، یو این سیکرٹری جنرل

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا فوجی حل نہیں ہے، پاک بھارت فوجی تصادم نہ صرف دونوں ملکوں بلکہ دنیا کے لیے تباہی ہو گا۔

انتونیو گوٹریس نے پاکستان اور بھارت پر زور دیا ہے کہ دونوں ممالک مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ مذاکرات کریں۔

یو این سیکریٹری جنرل نے دونوں ممالک کے درمیان مسائل کے حل کے لیے ثالث کا کردار ادا کرنے کی پیشکش بھی کی۔

خیال رہے کہ مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازع کی سب سے بڑی وجہ ہے، پاکستان مسئلہ کشمیر کا حل سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق چاہتا ہے لیکن بھارت اس کے لیے تیار نہیں ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.