لاہور میں علامہ اقبال کے مزار پر 81 ویں یوم پاکستان کے موقع میں گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی، پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے مزار کے گارڈ کے فرائض سنبھال لیے۔
تقریب کے مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل ندیم اختر خان تھے،گارڈز نے مہمان خصوصی کو سلامی دی اور گارڈ آف آنر پیش کیا۔
ایئر وائس مارشل ندیم اختر خان نے مزار پر پھول رکھے اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کیے۔
یومِ پاکستان آج ملی جوش وجذبے کےساتھ منایا جارہا ہے تاہم حالیہ بارشوں کے باعث مسلح افواج کی پریڈ اب 23 مارچ کی بجائے 25 مارچ کو ہوگی ۔
23 مارچ 1940ء کو لاہور کے منٹو پارک (اقبال پارک) میں قرارداد پاکستان منظور ہوئی تھی اور 23 مارچ 1956ء کو پاکستان کا پہلا آئین منظور ہوا تھا۔
Comments are closed.