بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مریم نواز کی پیشی پر نیب آفس کو ریڈ زون قرار دینے کی منظوری

لاہور: پنجاب حکومت نے مریم نواز کی 26 مارچ کو نیب پیشی کے معاملے پر نیب لاہور کی درخواست منظور کرتے ہوئے نیب آفس کو ریڈ زون قرار دینے کی منظوری دے دی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق  پنجاب حکومت کی جانب سے 25 اور 26 مارچ 2 روز کے لئے رینجرز، پولیس نیب آفس اور گردونواح پر تعینات کرنے کی منظوری دی گئی۔ پنجاب حکومت کی جانب رینجرز کی خدمات لینے کے لئے وفاقی وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا گیا۔

وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے کہا ہے کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا، کوررونا ایس او پیز کے خلاف ورزی کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جاسکتی۔

خیال رہے نیب لاہور نے پنجاب حکومت سے نیب آفس کو ریڈ زون قرار دینے، رینجر اور پولیس تعینات کرنے کی درخواست کی تھی۔

You might also like

Comments are closed.