پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے قومی احتسا بیورو (نیب) میں طلبی کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) نے مشاورتی اجلاس طلب کرلیا جبکہ مریم نواز کی حفاظتی ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز حفاظتی ضمانت کروا کے 26 مارچ کو نیب میں پیش ہوں گی، مریم نواز قافلے کی صورت میں جاتی امرا سے نیب دفتر پہنچیں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں مریم نواز شریف کی نیب دفتر پیشی کی حکمتِ عملی پر تبادلہ خیال ہوگا۔
ماڈل ٹاؤن میں پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ میں اجلاس کی صدارت حمزہ شہباز کریں گے۔
اس اجلاس میں احسن اقبال، راناثنا، سعد رفیق مریم اورنگزیب اور ممبران اسمبلی شریک ہوں گے۔
Comments are closed.