وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے لاہور قلندرز کے قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر کا دورہ کیا۔
قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر کے دورے کے دوران فردوس عاشق اعوان نے کرکٹ کھیلی، پنچنگ بیگ پر باکسنگ کے جوہر بھی دکھائے۔
اس موقع پر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مریم نواز میدان میں آئیں تو مقابلے کے لیے تیار ہوں۔ مریم نواز ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئی ہیں۔
سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا نے کہا کہ وزیراعظم کے ویژن کے مطابق ایک جگہ سب سہولیات فراہم کی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم ویمن ڈویلپمنٹ پروگرام بھی شروع کرنا چاہتے ہیں، امید ہے کہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سرپرستی کریں گی۔
Comments are closed.