بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مریم اور مولانا فضل الرحمٰن نیب پر حملہ کرنے جارہے ہیں، حلیم عادل شیخ

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور جے آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نیب پر حملہ کرنے جا رہے ہیں۔

حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن نیب پر حملہ کرنے جارہے ہیں، بہتر ہے کہ مولانا صاحب بھی اپنے ساتھ اپنی رسیدیں ساتھ لے کر جائیں۔

حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کو اپوزیشن لیڈر بھی مرضی کا چاہیےاور جج بھی، ان لوگوں کو الیکشن کمشنر بھی اپنی مرضی کا چاہیے۔

انہوں نے سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ  کتے ہر دوسرے دن بچوں کو کاٹ رہے ہیں جج نے ان کے خلاف حکم دیا توان کے خلاف ہو گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.