بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مردان: کورونا کی تشویشناک صورتحال، مکمل لاک ڈاؤن پر فیصلہ آج متوقع

خیبرپختونخوا کے شہر مردان میں کورونا کی تشویشناک صورتحال کے پیشِ نظر مکمل لاک ڈاؤن پر فیصلہ آج متوقع ہے۔

مردان میں مکمل لاک ڈاؤن کے نفاذ سے متعلق اجلاس آج ہوگا جس کی صدارت صوبائی سیکرٹری داخلہ کریں گے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق اجلاس میں کمشنر مردان اور ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی شرکت کریں گے۔

خیبرپختونخوا کے شہر مردان میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح سب سے زیادہ 41 فیصد ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق مردان میں مثبت کیسز کی شرح بہت زیادہ ہے جبکہ مردان میں 30 مختلف مقامات پر اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ ہے۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر مردان حبیب اللّٰہ عارف نے جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد مکمل لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کریں گے۔

ڈپٹی کمشنر مردان حبیب اللّٰہ عارف نے کہا کہ عوام کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں کر رہے جس کی وجہ سے مردان کےاسپتالوں پر مریضوں کا دباؤ بڑھ رہا ہے۔

عوام کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں کر رہے، بیشتر لوگ ماسک کا استعمال بھی نہیں کر رہے، ڈپٹی کمشنر مردان

واضح رہے کہ مردان میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح سب سے زیادہ 41 فیصد ہوگئی ہے۔

دوسری جانب خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 13 ہزار 121 ہو چکی ہے، اس سے اب تک کُل اموات 3 ہزار 103 ہو گئیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.