جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

مرحوم پولیس اہلکاروں کے بچوں کو فوری ملازمتیں دینے کا حکم

سندھ ہائیکورٹ نے مرحوم پولیس اہلکاروں کے بچوں کو فوری ملازمتیں دینے کا حکم دیتے ہوئے سندھ حکومت، چیف سیکرٹری اور آئی جی کو عمل درآمد کے لیے نوٹس جاری کردیا ہے۔

سندھ ہائیکورٹ نے دوران سماعت مرحوم پولیس اہلکاروں کے بچوں کو ملازمت نہ دینے کے خلاف درخواستوں پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے۔

تحریری حکم میں کہا گیا کہ سندھ حکومت پولیس اہلکاروں کے بچوں کی درخواستوں پر غور کرے، مرحوم پولیس اہلکاروں کے بچے چیف سیکریٹری کو درخواستیں دیں، اگر مطلوبہ تعلیمی معیار ہو تو فوری نوکریوں کے آفر لیٹر جاری کیے جائیں۔

سندھ ہائیکورٹ نے تحریری فیصلے میں کہا کہ اگر سندھ حکومت نوکریاں نہ دے تو درخواست گزار دوبارہ عدالت سے رجوع کریں۔

نوکریوں کے لیے عنایت جبیں، فیضان خان اور فیض اسلم خان نے درخواستیں دائر کی تھیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.