مسلم لیگ نون کے سینئر رہنماء سینیٹر مشاہد اللّٰہ خان گزشتہ شب اسلام آباد میں انتقال کر گئے، ان کی نمازِ جنازہ آج دوپہر ادا کی جائے گی۔
مرحوم کے صاحبزادے افنان اللّٰہ خان کے مطابق مشاہد اللّٰہ خان کی نمازِ جنازہ دوپہر ڈھائی بجے اسلام آباد میں ادا کی جائے گی، جس کے بعد انہیں ایچ 11 قبرستان اسلام آباد میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔
رات گئے اسلام آباد میں انتقال کر جانے والے سینیٹر مشاہد اللّٰہ کی عمر 68 برس تھی۔
مسلم لیگ نون کے رہنماء محمد زبیر کا کہنا ہے کہ سینیٹر مشاہد اللّٰہ خان کئی ماہ سے علیل تھے۔
مشاہد اللّٰہ خان سابق وفاقی وزیر کے علاوہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ایڈمنسٹریٹر اور ایئر لیگ آف پی آئی اے کے رہنماء بھی رہے ہیں۔
رہنما مسلم لیگ نون محمد زبیر کے مطابق مشاہد اللّٰہ خان کا شمار مسلم لیگ نون کے سینئر رہنماؤں میں ہوتا تھا۔
مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ سینیٹر مشاہد اللّٰہ خان کے انتقال کی خبر سن کر دھچکا لگا ہے، ان کے انتقال سے ہمارا بڑا نقصان ہوا ہے۔
Comments are closed.