بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مراکش: فیکٹری میں پانی بھر جانے سے24 افراد ہلاک

مراکش میں زیر زمین فیکٹری میں سیلابی پانی بھر جانے سے24افراد ہلاک ہو گئے۔

مراکشی حکام کے مطابق ٹیکسٹائل فیکٹری تانگیر شہر کے ایک گھر میں غیر قانونی طور پر بنائی گئی تھی اور بارش کے بعد زیر زمین فیکٹری میں 3 میٹر تک پانی بھر گیا تھا۔

سیلابی پانی اتنی تیزی سے زیر زمین فیکٹری میں داخل ہوا کہ مزدوروں کو باہر نکلنے کا موقع نہیں مل سکا۔

ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے 10 افراد کو زندہ نکال لیا  ہے جبکہ امدادی کاموں کے درمیان 24 لاشیں بھی نکالی گئی ہیں۔

پولیس نے مکان کو سیل کردیا ہے اور زیرزمین فیکٹری کے غیر قانونی قیام کی تفتیش کی جا رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.