بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مختلف ممالک میں کورونا پابندیوں کیخلاف مظاہرے

نیدرلینڈز، اسرائیل اور لبنان میں کورونا پابندیوں کیخلاف پرتشدد مظاہرے کیے گئے۔ اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں رات کا کرفیو نافذ کردیا گیا۔

آئرلینڈ کے وزیراعظم مائیکل مارٹن نے کورونا لاک ڈاؤن لیول 5 کی پابندیوں میں 5 مارچ تک توسیع کردی اور کہا کہ آئرلینڈ آنے والوں کے لیے کورونا ٹیسٹ رپورٹ منفی ہونا ضروری ہے۔

برطانوی وزیرصحت نے کہا ہے کہ کورونا لاک ڈاؤن میں نرمی کی ابھی کوئی ٹائم لائن نہیں دی جاسکتی۔

ادھر امریکی ریاست کیلی فورنیا میں آئی سی یو بیڈز کی تعداد بڑھنے پر گھر پر رہنے کے احکامات اٹھالئے گئے۔

نیوزی لینڈ میں اگلے ہفتے کورونا ویکسین کی منظوری ملنے کا امکان ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.