gay hookup apps nz is there a real hookup app hookup que significa what is hud hookup app hookup Suplee PA emily willis hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

محمد یوسف نے قومی ٹیم کے بارے میں کیا کہا؟

سابق کپتان محمد یوسف نے پاکستان ٹیم کے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچنے کی پیش گوئی کر دی۔

محمد یوسف کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے لئے زبردست کمبی نیشن بنا ہوا ہے، پوری قوم کی طرح میں بھی بہت پر امید ہوں کہ پورے ورلڈ کپ میں قومی ٹیم اچھا پرفارم کرے گی۔

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے سابق اسپنر بریڈ ہوگ کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ کے سیمی فائنل مرحلوں میں پہنچنے کیلئے پاکستان کو اپنا افتتاحی میچ جیتنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم میں ایسے کھلاڑی ہیں جو اکیلے میچ جتوا سکتے ہیں، قومی ٹیم پورے ورلڈ کپ میں ضرور اچھا پرفارم کرے گی۔

محمد یوسف کا ماننا ہے کہ کرکٹ میں یہ کہنا بہت مشکل ہوتا ہے کہ کونسی ٹیم کہاں تک آگے جائے گی لیکن میں یہ ضرور کہہ سکتا ہوں کہ پاکستان ٹیم میں اتنا پوٹینشل ہے کہ فائنل تک رسائی حاصل کرے گی جبکہ فائنل میں ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتا ہے لیکن ہمیں قومی ٹیم سے امید ہے کہ فائنل بھی جیتے گی۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان اگر ٹی ٹوئنٹی میچز کی تاریخ پر نظر ڈالی جائے تو دونوں ٹیموں اب تک 8 مرتبہ آمنے سامنے آئیں جس میں پاکستان صرف ایک بار فاتح رہا۔

سابق کپتان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے دونوں اوپنرز پچھلے ایک عرصے سے بہت اچھا پرفارم کر رہے ہیں جبکہ مڈل آرڈر اچھا ہے جس میں سینئر اور جونیئر کا اچھا کمبی نیشن بنا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عماد وسیم اور شاداب خان دونوں اچھے اسپنرز ہیں جبکہ شاہین شاہ آفریدی، حسن علی اور حارث رؤف فاسٹ بولنگ کے شعبے میں شاندار ہیں۔

انگلینڈ کے فاسٹ بولر ڈیوڈ ولی نے میچز میں سخت گرمی اور حبس کے باعث اوس پڑنے سے بال کی گرپ میں دشوای کا حل تلاش کرلیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ میں حسن علی کا بہت بڑا فین ہوں، حسن علی سے ہمیشہ امیدیں لگا کر رکھتا ہوں کیونکہ وہ بہت خطرناک کھلاڑی ہیں۔

محمد یوسف کا حسن علی کے حوالے سے یہ بھی کہنا ہے کہ وہ بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں بہت شاندار ہیں، حسن علی کلین ہٹنگ کرتے ہیں، وہ ایسے پلیئر ہیں جو ٹیم کو اٹھا کر رکھتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.