جمعہ20؍ رجب المرجب 1442ھ 5؍مارچ2021ء

محمدحفیظ سے کوئی رنجش نہیں ہے وہ بڑے ہیں، سرفرازاحمد

پاکستانی کرکٹر، کپتان کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ محمدحفیظ سے کوئی رنجش نہیں ہے، وہ بڑے ہیں۔

سرفراز احمد نے ورچوئل پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ  ہمیشہ محمد حفیظ کی عزت کی اور کرتا رہوں گا، محمدحفیظ میرے بڑے ہیں اُن سے کوئی رنجش نہیں ہے۔

سرفراز احمد نے کہا ہے کہ رضوان میرا حریف نہیں ہے۔

پاکستان سپر لیگ کے ایکشن سے بھرپور مقابلوں سے قبل وارم اپ میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 23 رنز سے ہرا دیا، کوئٹہ کے اعظم خان نے شاندار نصف سنچری اسکور کی۔

کپتان کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پاکستان سپر لیگ سے متعلق بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ کرس گیل اس بار ہماری ٹیم میں ہیں، امید ہے اچھے نتائج ملیں گے۔

سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ مجھ پرکوئی اضافی دباؤ نہیں ہے، کوشش ہوگی کہ اوپر کے نمبر پر بیٹنگ کروں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.