بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مبینہ جعلساز خاتون کے خلاف دہشتگردی، بھتہ خوری کا مقدمہ درج

کراچی کے  سر سید تھانے میں مبینہ جعلساز خاتون کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمہ پولیس اہلکار کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

پولیس اہلکار نے الزام عائد کیا ہے کہ خاتون نے اس سے فون پر 10ہزار روپے بھتہ طلب کیا،  بھتہ نہ دینے پر تصویریں سوشل میڈیا پر ڈالنے کی دھمکیاں دی گئیں۔

مدعی کا کہنا ہے کہ خاتون نے بھتہ نہ دینے پر نوکری سے برطرف کروانے کی دھمکی بھی دی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ دہشتگردی، بھتہ خوری، ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت درج کیا گیا، مقدمہ پولیس اہلکار کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ  ایف آئی آر کے بعد پولیس نے  جعلساز خاتون کے گھر پر چھاپہ مارا، تاہم خاتون شوہر کے ہمراہ گھر سے فرار ہوگئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.