جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

لیبارٹریز کو عدم ادائیگی، کورونا ٹیسٹ کی صلاحیت کم ہوکر 61 فیصد پر آگئی

ملک بھر میں کورونا وائرس کی لیب میں ٹیسٹ کی صلاحیت کم ہوکر 61 فیصد پر آگئی ہے جس کی وجہ ان لیباٹریز کو عدم ادائیگی بتائی جاتی ہے۔

اس حوالے سے وفاقی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کی لیب میں ٹیسٹ کی صلاحیت 100 فیصد سے کم ہوکر 61 فیصد پر آگئی ہے۔

وزارت کے مطابق ملک کی نجی و سرکاری 168 لیباٹریز کی یومیہ ٹیسٹ کی صلاحیت مجموعی طور پر 61 ہزار 377 ٹیسٹ ہے جو اب کم ہوکر 37 ہزار 508 ٹیسٹس پر آگئی ہے۔

ان میں سے ملک بھر میں موجود 63 سرکاری لیباٹریز کی یومیہ ٹیسٹ صلاحیت 20 ہزار 732 ہے جو کم ہوکر 15 ہزار 971 پر آگئی ہے۔

اسی طرح 101 نجی لیبز کی یومیہ ٹیسٹ کی صلاحیت 36 ہزار 45 ہے جو کم ہوکر 20 ہزار 480 پر پہنچ چکی ہے۔

ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ لیبارٹریز کو عدم ادائیگیاں اور پینڈنگ ٹیسٹ اس کمی کی وجہ ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.