لاہور کی نجی یونیورسٹی میں لڑکی کی لڑکے کو کھلے عام پروپوز کرنے پر یونیورسٹی سے نکالے جانے کے معاملے پر وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا ردعمل سامنے آگیا۔
وفاقی وزیر نے یونیورسٹی انتظامیہ سے فیصلے پر نظرثانی کی اپیل کردی ہے۔
فواد چوہدری نے اپنے حالیہ سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ مرضی سے شادی ہر لڑکی کا بنیادی حق ہے، اسلام عورتوں کو جو حقوق دیتا ہے مرضی کی شادی ان حقوق میں مرکزی حیثیت رکھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے، لڑکیوں کو پراپرٹی سمجھنا اسلام کے خلاف ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور کی نجی یونیورسٹی میں لڑکی اور لڑکے کو کھلے عام ایک دوسرے کو شادی کے لیے پروپوز کرنا مہنگا پڑ گیا تھا، ویڈیو وائرل ہونے پر انتظامیہ نے دونوں کو یونیورسٹی سے نکال دیا۔
نجی یونیورسٹی کی انتظامیہ نے تعلیمی ادارے کی حدود میں لڑکی کے لڑکے کو شادی کے لیے پروپوز کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے معاملے پر قدم اٹھاتے ہوئے لڑکی اور لڑکے دونوں ہی کو تعلیمی ادارے کے قوانین کی خلاف ورزی پر نکال دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کےمطابق یونیورسٹی انتظامیہ نے لڑکی اور لڑکے سے جواب طلبی کی مگر وہ پیش نہ ہوئے۔ انتظامیہ نے یک طرفہ کارروائی کرتے ہوئے دونوں کو یونیورسٹی سے نکال دیا۔
Comments are closed.