بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور کے سیوریج نمونوں میں کورونا وائرس کی موجودگی کا انکشاف

لاہور کے سیوریج نمونوں میں کورونا وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

اس حوالے سے ڈائریکٹر مائیکرو بیالوجی ویٹرنری یونیورسٹی پروفیسر طاہر یعقوب نے اپنے بیان میں کہا کہ 11 اپریل کو شہر کے 30 علاقوں سے سیوریج کے نمونے لیے گئے،27 علاقوں کے سیوریج نمونوں میں 90 فیصد کورونا وائرس کا انکشاف ہوا۔

پروفیسر طاہر یعقوب نے کہا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے کریم پارک، گلشن روای، نیاز بیگ ویلیج، کٹار بند اور اے بلاک گورومانگٹ کورونا کے ہائی رسک علاقے ہیں۔

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پنجاب میں مجموعی طور پر ساڑھے7 لاکھ سے زائد شہریوں کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ لکشمی چوک، رفیع آباد، فضل کالونی، موچی باغ اور محمود بوٹی کے سیوریج میں بھی کورونا وائرس موجود ہے۔

پروفیسر طاہر یعقوب نے بتایا کہ ان کے علاوہ شالیمار، شاد باغ، کھوکھر روڈ، باغ منشی لدہ ،مرضی پورہ، ڈبن پورہ ، چندرائے روڈ، آئی ٹی ٹاور، ایل ڈی اے والٹن، ملتان روڈ،جی بلاک ، رسول پارک، اچھرہ موڑ، امیرچوک ، سی 2 گرین ٹاؤن اورستوکتلہ کے سیوریج میں بھی کورونا وائرس موجود یے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.