ہفتہ25؍رمضان المبارک 1442ھ 8؍ مئی 2021ء

لاہور کے تاریخی مقامات سیاحوں کیلئے ہمیشہ پر کشش رہے ہیں، فردوس عاشق

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ لاہور کے تاریخی مقامات سیاحوں کے لیے ہمیشہ پر کشش رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے الحمرا میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور دنیا میں اپنی ایک منفرد شناخت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اولیائے اکرام نے لاہور کی تہذیب کو زندہ رکھنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا، آج ہمیں اپنی ادبی محفلیں آباد کرنے کا عہد کرنا ہے۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.