پیر 2 رجب المرجب 1442ھ 15؍ فروری2021ء

لاہور: کورونا کیسز بڑھنے کے باعث 7 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن

عالمگیر وبا کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث لاہور کے7 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگادیا گیا، جو 28 فروری تک جاری رہے گا۔

اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق عسکری 10 بلاک اے کی گلی نمبر دو اور چار میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے۔

عسکری 10 کے سیکٹر ایف کی بلڈنگ نمبر 20 میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی ایچ اے فیز 3 ،بلاک زیڈ کی گلی نمبر 3، ڈی ایچ اے فیز 2 بلاک ایس، سرور کالونی کینٹ کی گلی نمبر 7 اور شاد باغ میں فضل پارک کی مین اسڑیٹ میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.