بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور: ٹریفک بلاک ہونے سے اسپتالوں کو آکسیجن سلینڈرز کی سپلائی میں دشواری ہے، یاسمین راشد

وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ لاہور شہر میں مختلف سڑکیں اور راستے بند ہیں، جس کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

انہوں نے دھرنے کے شرکاء سے اپیل کی کہ آکسیجن سلینڈروں کے ٹرکس کو راستہ دیں تاکہ مریضوں کی جان بچائی جاسکے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنے بیان میں کہاکہ شہر کی مختلف سڑکیں اورراستے بند ہیں، ٹریفک بلاک ہونےسےاسپتالوں کوآکسیجن سلینڈروں کی سپلائی میں دشواری ہے۔

ٹاور سے گورنرہاؤس تک گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں، جبکہ اورنگی ٹاؤن نمبر4 اور بلدیہ نمبر4 میں بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔

صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ  ٹریفک بلاک ہونے سے مختلف مقامات پر ایمبولنسز بھی پھنسی ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میو اسپتال سمیت دیگر اسپتالوں کو ہر گھنٹے بعد آکسیجن سلینڈرز کی ترسیل ہوتی ہے۔

 یاسمین راشد نے کہا کہ آکسیجن سلینڈرز کے ٹرکوں کو راستہ دیں تاکہ مریضوں کی جانیں بچائی جاسکیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.