لاہور میں ایک تاجر کا قیمتی سامان سے بھرا بیگ نجی کمپنی کی بس سے چوری ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پشاور کے متاثرہ تاجر کی درخواست پر چوری کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تاجر کا کہنا ہے کہ میرے بیگ میں قیمتی پتھر، چاندی کی انگوٹھیاں اور نقدی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نجی کمپنی کے بس ٹرمینل کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.