بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور میں ہفتے اور اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن ہوگا

عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی کے پیشِ نظر پنجاب کے  دارالحکومت لاہور میں ہفتے اور اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن ہو گا۔

کمشنر لاہور محمد عثمان کا کہنا ہے کہ ہفتے اور اتوار کو کاروبار اور مارکیٹیں مکمل بند رہیں گی جبکہ میڈیکل اسٹورز، پیٹرول پمپ، ویکسینیشن سینٹر کھلے رہیں گے۔

اسد عمر کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا کے تشویشناک مریضوں کی تعداد گزشتہ سال جون کے مقابلے میں 57 فیصد زائد ہے۔

کمشنر لاہور کے مطابق ہفتے اور اتوار کو بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر مکمل پابندی ہوگی۔

انہوں نے شہریوں سےگزارش  کی کہ وہ آج اشیاء ضروریہ کی خریداری کرلیں۔

لاہور میں کورونا مثبت کیسزکی شرح27.79فیصد تک پہنچ گئی، گزشتہ روز لاہور میں کورونا مثبت کیسز کی شرح14 فیصد تھی۔

امریکا میں مقیم ڈاکٹر عمر عتیق نامی پاکستانی ڈاکٹر نے کرسمس کے موقع پر 6لاکھ 50 ہزار ڈالر سے زائد کے بل معاف کردیے۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق لاہورمیں24گھنٹوں کےدوران3904ٹیسٹ کیےگئے،1085مثبت آئے، لاہورمیں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 30 اموات ہوئیں۔

24گھنٹوں کےدوران پنجاب میں 18ہزار962ٹیسٹ کیے،2296مثبت آئے، پنجاب میں کورونامثبت کیسزکی شرح12.10فیصد ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.