بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور میں طالب علم منتیں کرتا رہا مگر اسے امتحان میں بیٹھنے نہیں دیا گیا

لاہور میں سیکیورٹی گارڈ نے رول نمبر سلپ نہ ہونے پر طالبعلم کو امتحانی مرکز میں داخلے سے روک دیا۔

طالب علم کا کہنا ہے کہ رول نمبر سلپ لانے کے بعد بھی سیکیورٹی گارڈ نے امتحانی مرکز میں داخل ہونے نہیں دیا۔

طالب علم سیکیورٹی گارڈ کے سامنے زمین پر بیٹھ کر سینٹر میں داخل ہونے کی اجازت مانگتا رہا۔

ترجمان یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ طالب علم کو روکنے کے معاملے  کا جائزہ لے رہے ہیں۔

ترجمان یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی گارڈ کی غفلت ہوئی تو اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.