لاہور کے تاجروں نے 23 مارچ کو لبرٹی مارکیٹ کھولنے کا اعلان کردیا۔
صدر لبرٹی مارکیٹ یونین عبدالستار ڈوگر نے 23 مارچ کو دکانیں کھولنے کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ 23 مارچ کو ایس او پیز کے ساتھ مارکیٹ کھلی رہے گی، ہفتہ میں 2 دن پہلے ہی مارکیٹ بند رہتی ہے۔
عبدالستار ڈوگر نے مزید کہا کہ مارکیٹ بندش سے چھوٹے تاجروں کے چولہے ٹھنڈے پڑگئے ہیں۔
صدر لبرٹی یونین نے یہ بھی کہا کہ ہفتہ وار 2 چھٹیوں کے بعد مزید چھٹی کی گنجائش نہیں ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.