بدھ4؍ رجب المرجب 1442ھ 17؍فروری 2021ء

لاہور سیالکوٹ موٹروے دھند کے باعث بند

لاہور سیالکوٹ موٹروے کو دھند کے باعث بند کردیا گیا۔

ایڈیشنل آئی جی ہائی وے پولیس کا کہنا ہے کہ لاہور سیالکوٹ موٹروے پر حد نگاہ 50 میٹر سے بھی کم ہے۔

 ایڈیشنل آئی جی ہائی وے پولیس نے کہا کہ  موٹروے مسافروں کی حفاظت کے لیے بند کی گئی ہے۔

ہائی وے پولیس کا کہنا ہے کہ مسافر دھند میں لاہور سیالکوٹ موٹر وے پر سفر سے گریز کریں۔

ایڈیشنل آئی جی ہائی وے پولیس کا کہنا ہے کہ لاہور سیالکوٹ موٹر وے پر سفر سے پہلے 1124 پر کال کرکے معلومات لیں۔

ترجمان موٹر وے کا کہنا ہے کہ  موٹروے ایم 3 لاہور سے سمندری تک دھند کی وجہ سے بند ہے۔

ترجمان موٹروے کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہ پران علاقوں میں حد نگاہ 20 میٹرہے، گاڑیوں میں آگے پیچھے دھند والی لائٹس استعمال کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.