ہفتہ21؍رجب المرجب 1442ھ 6؍مارچ 2021ء

ق لیگ عوام کی ترجمان جماعت ہے، چوہدری شجاعت

سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ق) عوام کی ترجمان جماعت ہے۔

لاہور میں پارٹی اجلاس سے خطاب میں حکمران اتحاد میں شامل مسلم لیگ (ق) کے سربراہ نے کہا کہ ہر فورم پر عوامی مسائل کو اجاگر کرنا ان کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار لاہور میں پارٹی کے تنظیمی اجلاس سے خطاب میں کیا۔

اجلاس میں وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین، ساجد احمد بھٹی، موسیٰ الہٰی، صباحت الہٰی اور خالد اصغر گھرال سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران گجرات، منڈی بہاء الدین اور گوجرانوالہ کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔

اس سے قبل تقریب سے خطاب میں اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی نے کہا کہ آئندہ بلدیاتی الیکشن میں مسلم لیگ پورے پنجاب سے حصہ لے گی۔

انہوں نے پارٹی رہنماؤں کو بلدیاتی الیکشن اور تنظیم سازی کے حوالے سے احکامات اور خصوصی ہدایات جاری کیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.