بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

قیدیوں کی سزا میں 90 روز کمی کی منظوری

وفاقی کابینہ نے قیدیوں کی سزا میں 90 روز کمی کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ یہ منظوری وزیرِاعظم عمران خان کی زیر ِصدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں دی گئی۔

کابینہ کو کورونا کیسز، ایس اوپیز پر عمل درآمد اور کورونا ویکسین کی دستیابی پر بریفنگ دی جائے گی

ذرائع نے بتایا کہ کابینہ کے فیصلے کے مطابق یہ قید میں کمی کا اطلاق سنگین جرائم میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہو گا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کابینہ کے اجلاس میں سول اداروں کی معاونت کے لیے فوج تعینات کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ میں آئندہ بجٹ اور کورونا وائرس کی صورتِ حال پر بھی مشاورت کی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.