جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

قومی ویمن فٹبال چیمپئن شپ کا شیڈول تبدیل

پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے قومی ویمن فٹ بال چیمپئن شپ کے شیڈول میں تبدیلی کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ایف ایف قومی ویمن فٹ بال چیمپئن شپ کے چاروں کوارٹر فائنلز 28 مارچ کو کروائے گا۔

پی ایف ایف کے مطابق ان چاروں کوارٹر فائنل میں سے 2 صبح 10 بجے اور دیگر 2 شام 4 بجے ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق ایونٹ کے دونوں سیمی فائنل 31 مارچ کو کے ایم سی کے بجائے کے پی ٹی گراؤنڈ میں ہوں گے۔

قومی ویمن فٹ بال چیمپئن شپ کا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل صبح 10 بجے اور دوسرا شام 4 بجے ہوگا۔

ذرائع کے مطابق ایونٹ کا فائنل میچ 3 اپریل کو اب صبح ساڑھے 11 بجے کے بجائے سہ پہر ساڑھے 3 بجے ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.