جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

قومی اسملبی کوکسی موقع پر اعتماد میں نہیں لیا گیا، بلاول

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان(ٹی ایل پی) سے کیا گیا معاہدہ قومی اسمبلی میں نہیں لایا گیا، وزیراعظم نےقومی اسمبلی میں بیان نہیں دیا، انہوں نے اسمبلی کو کسی بھی موقع پر اعتماد میں نہیں لیا۔

بلاول نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت نے سڑکوں پر ایکشن لیا اور پھر کالعدم قرار دے دیا۔

وفاقی حکومت فرانسیسی سفیر کی واپسی کی قرارداد آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیش کرے گی، پیپلز پارٹی نے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ لوگ جاں بحق ہوئے، 500 پولیس اہلکار زخمی ہوئے، انٹرنیٹ بند کر دیا گیا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ عمران خان ہواس باختہ انسان ہیں، حواس باختہ ہوکر قوم سے خطاب کیا، حقائق پر ان کی معلومات درست نہیں، یہ اپنا تھوکا ایک ایک کرکے چاٹیں گے، ریاست کی رٹ کو بالکل فارغ کردیا ہے۔

چیئرمین پی پی نے کہا کہ یہ ساری خرابی وزیراعظم کی ہی پیدا کردہ ہے، وہ ہی ٹھیک کریں یا گھر جائیں۔پی ٹی آئی اب قومی اسمبلی کے پیچھے چھپنا چاہتی ہے۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی نے آج ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے سے متعلق اپنے ارکان اسمبلی کو آگاہ کردیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.