جمعہ20؍ رجب المرجب 1442ھ 5؍مارچ2021ء

قبضہ گروپوں کیخلاف 856ایف آئی آرز درج ،IG پنجاب

پنجاب پولیس کی جانب سے سرکاری اداروں کے اشتراک سے غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں اور قبضہ گروپوں کے خلاف ایکشن جاری ہے جس کے مطابق 48 گھنٹوں میں 856 ایف آئی آرز درج کر لی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق ایف آئی آرز سرکاری اداروں کی جانب سے دائر کئے گئے ریفرنسز پر درج کی گئی ہیں۔

آئی جی پنجاب انعام غنی کا کہنا ہے کہ سرکاری اداروں کے ریفرنسز پر قانون کے مطابق فوری ایکشن کیلئے پنجاب پولیس ہمیشہ مصروف عمل رہے گی قانون اوراسٹیٹ کی رٹ برقرار رکھنے کیلئے پنجاب پولیس دیگر سرکاری اداروں کے ساتھ ہر ممکن تعاون یقینی بنائے گی۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی سرکاری ادارے کو تعاون درکار ہوا تو پنجاب پولیس ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.