وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزیراعظم عمران خان کو بتایا ہے کہ پنجاب میں قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن تیز کردیا ہے۔
لاہور میں وزیراعطم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب نےملاقات کی اور انہیں صوبے کے انتظامی اور سیاسی امور پر بریفنگ دی۔
انہوں نے وزیراعظم کو بتایا کہ پنجاب میں قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن تیز کردیا ہے، واگزرار ہونے والی زمینیں عوامی مفاد میں استعمال کےلیےکمیٹی بھی بنادی ہے۔
عثمان بزدار نے عمران خان کو بریفنگ کے دوران مزید بتایا کہ قبضہ مافیا کے خلاف آخری حد تک جائیں گے، مہنگائی پر قابو پانےکے لیے تیزی سے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں سہولت بازار لگانے کے لیے اتھارٹی قائم کردی ہے، صوبائی وزرا کو اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں پر چیک رکھنے کیلیے ڈیوٹیز دی ہیں۔
وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب کے اقدامات کو سراہا اور انہیں قابل تعریف قرار دیتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا۔
عمران خان نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کے حوالے سے صوبائی حکومتوں کو ٹھوس اقدامات اٹھانا ہوں گے، عوام کو ریلیف دینے کے لیے حکومتی اقدامات میں تیزی لائی جائے۔
Comments are closed.