سندھ ہائیکورٹ نے بیوی کے قتل پر شوہر کو سنائی گئی موت کی سزا عمر قید میں تبدیل کردی۔
کراچی میں ملزم فرحان احمد کی موت کی سزا کے خلاف اپیل پر سندھ ہائیکورٹ نے فیصلہ سنا دیا، عدالت کا ریمارکس میں کہنا تھا کہ ملزم فرحان کے خلاف بیوی کے قتل کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔
سندھ ہائیکورٹ نے فیصلے میں کہا کہ قتل میں ملوث ملزم کسی رعایت کا مستحق نہیں۔
پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ مجرم نے 2013ء میں اپنی بیوی شائستہ کو شک کی بناء پر قتل کر دیا تھا۔
واضح رہے کہ سیشن عدالت نے ملزم فرحان کو جرم ثابت ہونے پر موت کی سزا کا حکم سنایا تھا۔
Comments are closed.